0

سانپ کے کاٹنے سے 3 سگی بہنیں ہلاک افسوس ناک سانحہ کب اور کہاں پیش ۤۤاۤیا تفصیلات جانئے

جھارکھنڈ(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع سمدیگا کی رہائشی 3 بہنیں سانپ کے کاٹنے کے بعد فوری طور پر طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث انتقال کر گئیںبھارتی میڈیا کے مطابق سانپ نے بچیوں کو رات کے اس وقت کاٹا جب تینوں بچیاں فرش پر سو رہی تھیں، گاؤں میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے باعث بچیوں کو اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس کو بلانا ممکن نہ تھا چنانچہ توہم پرستی کے باعث بچیوں کو تانترک (ہندوؤں کے مذہبی رہنما) کے پاس لے جایا گیا۔جب پوری رات بین کرنے سے بھی بچیاں ٹھیک نہ ہوئیں تو صبح کے وقت پولیس کے قائل کرنے پر اہلخانہ بچیوں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر راضی ہوئے لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی تینوں بچیاں دم توڑ چکی تھیں۔تاہم اس کے باوجود بھی اہلخانہ ڈاکٹرز کی بات پر یقین نہ کرتے ہوئے تینوں بچیوں کی نعشوں کو ریاسٹ اڑیسہ میں مقیم ایک بڑے تانترک کے پاس لے گئے تاکہ تانترک ان بچیوں کی ایک بار پھر سے صحیح جانچ کرے۔واضح رہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں توہم پرستی کسی نہ کسی طور لازمی دکھائی دیتی ہے لیکن بھارت میں توہم پرستی عروج پر ہے جس کے باعث آئے روز مختلف حادثات معمول بنے ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں