0

کوئٹہ:ہزار گنجی کے علاقے شالکوٹ میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اتوار کے روزکوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا تاہم مزید تحقیقات کے بعد دھماکے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں