0

مسلح ، چاقو بردار حملہ آوروں کا اسکول پر حملہ، 8 بچے ہلاک متعدد زخمی

یاؤندے(ویب ڈیسک)وسطی افریقی ملک کیمرون کے ایک اسکول پر مسلح اور چاقو بردار حملہ آوروں نے بچوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 طلبا ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمرون کے شہر کومبا کے اسکول ’مدر فرانسسکا انٹرنیشنل بائی لینگیول اکیڈمی‘ پر سادہ لباس میں ملبوس موٹرسائیکل سواروں نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کی اور جان بچانے کے لیے بھاگنے والوں پر چاقو سے وار کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں