واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر مارک شارٹ نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منفی آئے ہیں دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحت یابی کے بعد معمول کا دفتری کام شروع کر دی ہے.
