0

بیٹی کی شادی پر ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کرنے والا تاجر کیسے دیوالیہ ہوگیا یہ جان کر کوئی شخص کھبی بھول کر بھی یہ کام نہیں کرے گا

لندن(ویب ڈیسک)بھارت کے ‘اسٹیل کِنگ’ کہلانے والے لکشمی مِتل کے بھائی اور لندن کے معروف بھارتی نژاد تاجر پرمود متل دیوالیہ ہوگئے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے 14سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرضے کے لیے ضمانت دی تھی تاہم وہ کمپنی 166 ملین ڈالر کا قرض اداکرنے میں ناکام رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرمود متل بھاری قرض میں اس وقت پھنسے جب انہوں نے 14سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرضے کے لیے ضمانت دی تھی تاہم وہ کمپنی 166 ملین ڈالر کا قرض اداکرنے میں ناکام رہی۔پر مود متل کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے والد کا 170 ملین پاؤنڈ کا قرض بھی اداکرنا ہے جب کہ ان کے ذمہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔انہوں نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے جب کہ اہلیہ مالی طور پر خود مختار ہیں، دونوں کا الگ بینک اکاؤنٹ ہے اور انہیں اہلیہ کی آمدنی اور اثاثوں کے بارے میں بھی زیادہ نہیں معلوم ۔رپورٹ کے مطابق پرمود متل کی کل اثاثوں کی مالیت اس وقت صرف ایک لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ہے جب کہ انہیں اپنے قرضوں پر بڑی رقم سود کی مد میں بھی ادا کرنی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں