0

بھارتی گلوکارہ نیہا کَکڑ نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا ان کے جیون ساتھی کون ہیں جو شائد نیہا کَکڑ کےمداحوں کو معلوم نہیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت کی نامور گلوکارہ نیہا کَکڑ گزشتہ روز گلوکار روہن پریت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔گلوکارہ نے روہن پریت سنگھ کے ساتھ شادی کر لی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے چند تصاویر بھی جاری کی ہیں.اس سے قبل گلوکار نیہا کَکڑ کا نیا گانا ’نیہا دا ویا‘ ریلیز ہوا تھا جس میں ان کے ساتھ گلوکار روہن پریت سنگھ بھی نظر آئے تھے۔نیہا کَکڑ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سب سے پہلے ’ہلدی‘ کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس میں انہوں نے پیلے رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی تھی۔بعد ازاں گلوکارہ نیہا کَکڑ نے اپنی مہندی کی تقریب کی چند تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے سبز رنگ کا جوڑا پہن رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں