0

ن لیگ پیپلز پارٹی یہ کام کر دیں توحکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائے گا بڑادعویٰ کر دیا گیا ملک کے چوٹی کے سیاست دان کے بیان نے حکومتی کیمپوں میں کھلبلی مچا دی

لاہور(ویب ڈیسک) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کو پی پی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھا ہے۔اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھاہے، یہ دونوں جماعتیں استعفے دے دیں تو حکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائے گا جس دن یہ دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے پر یکسو ہو گئیں اسی دن جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو گرانی پر نیند نہیں آتی تو ایگزیکٹو آرڈر سے قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیں تاکہ عوام کی بددعاؤں سے بچ جائیں اور چین کی نیند سو سکیں،مہنگائی میں عوام کیلیے سانس لینا مشکل ہوگیاہے،حکومت مافیاز کے ہاتھوں یرغما ل ہے، مافیاز ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اس لیے مافیاز کے ہاتھوں مافیا کا احتساب نہیں ہو سکتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں