0

اناللہ واناالیہ راجعو ن اتوارکی صبح ہی پاکستانیوں کے لئے افسوس ناک خبرسویرے سویرے 9پاکستانی جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید9 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار736ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے832 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ27 ہزار895 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ10ہزار491 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد10 ہزار668ہے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 335 اور سندھ میں 2 ہزار 598 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 269، اسلام آباد میں 210، بلوچستان میں 148،گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 86 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 921 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 2 ہزار 677، سندھ میں ایک لاکھ 43 ہزار 526، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار15، بلوچستان میں 15 ہزار 801، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 167 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 788 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں