0

ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوازنگرکے حوالے سے تشویش ناک خبر

کلیولینڈ (ںیوز ڈیسک)مضبوط جسم اور توانا مسلز رکھنے والے باڈی بلڈر اور ایکشن ہیرو 73 سالہ آرنلڈ شوازنگر کے دل کی ایک بار پھر سرجری ہوئی ہے اور وہ خود کو پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آرنلڈ شوازنگر نے دل کے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ پلمونری وال کے بعد آورٹک وال بھی تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد خود کو کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ ہالی ووڈ اداکار نے کلیولینڈ کلینک کے تمام معالجین اور طبی عملے کا بھی فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور اپنے مداحوں کے لیے تصاویر بھی ٹویٹ کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں