0

این آر او کی ضرورت کس کو ہے کون مانگ رہا ہے مریم نوازنے عوام کے سامنے حقیقت کھول کررکھ دی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے این آر او کی ضرورت صرف عمران خان کو ہے وہی اس کا واویلا کر رہے ہیں جبکہ منہگائی بڑھتی جارہی ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔لاہور میں کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، سارے معاملات کی براہ راست رپورٹنگ ہوئی ، اس پر انکوائری کی ضرورت نہیں سب کو پتا ہے، واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے، جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں تو بیٹھے ہیں، کچھ اپنی عزت کا احساس کریں، آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی، آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے ، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کےطول و عرض میں پھیل گئی ہے، عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے ہمیں نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں