0

تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت ختم

کراچی( ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیسوں میں طالبعموں کو 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 30 ستمبر کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں کووڈ 19 کے پیش نظر ایمرجنسی ریلیف ایکٹ 2020 کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں طالب علموں کو 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا ہے، نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں