0

کورونا وائرس زمبابوین کیمپ تک بھی پہنچ گیا اسکواڈ میں شامل اہم ترین رکن کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس زمبابوین کیمپ تک بھی پہنچ گیا جب کہ پاکستان روانگی سے قبل ریگس چکابووا اور ٹیمی سین ماروما کو ممکنہ اسکواڈ میں شامل ہونے کے باوجود ڈراپ کردیا گیا۔زمبابوین ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، ’’کرک انفو‘‘ کے مطابق ہرارے میں قائم زمبابوے کرکٹ اکیڈمی ٹریننگ کے دوران ریگس چکابووا اور ٹیمی سین ماروما کی رپورٹس مثبت آگئیں، دونوں ایک ہی کمرے میں مقیم تھے، ان کو ممکنہ 25رکنی اسکواڈ میں شامل ہونے کے باوجود ڈراپ کردیا گیا، ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کی اسکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا تو 2معاون اسٹاف ارکان بھی وائرس کا شکار پائے گئے، چاروں کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا،باقی کرکٹرز کو الگ ہوٹل میں قائم بائیو ببل میں رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں