0

پاکستان سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں، افغان اسپیکر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں(ولسی جرگہ) کے اسپیکر میر رحمان رحمانی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے تاہم افغانستان میں قیام امن کیلیے پاکستان کا کردارقابل ستائش ہے۔جمعہ کے روز 17 رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے میررحمان رحمانی نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اسد قیصر کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں