0

اناللہ واناالیہ راجعو ن ملک کے بڑے صوبہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ بچوں سمیت متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے

خضدار(ویب ڈیسک)بلوچستان میں واقعہ وڈھ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر مسافر بس میں آگ لگنے سے خاتون 4 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق جبکہ باب بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔لیویزکے مطابق علی الصبح کراچی سے پشین جانے والی بس میں اورناچ کے مقام پر اچانک آگ لگ گئی جس بی بی گلدستہ زوجہ فتح خان،8 سالہ شاہدہ بنت فتح خان ،2 سالہ زبیدہ بنت فتح خان، 7 سالہ عصمت خان ولد فتح محمد اور 5 سالہ تیمور ولد فتح خان ساکنان کچلاک جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ فتح اورپلوشہ زخمی ہوگئے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، بس میں مالک اور ڈرائیور کے خاندان سفر کر رہے تھے۔لیویز حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں