0

کورونا وائرس کے نتیجے میں لندن کی سیاحتی انڈسٹری کو کتنے ارب پائونڈ کا نقصان ہوا ہوش اڑا دینے والی خبر

برمنگھم (ویب ڈیسک )لندن کےمیئر صادق خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس بحران کے نتیجے میں سیاحوں کے اخراجات میں کمی سے لندن 10.9 بلین پاؤنڈ سے محروم رہ جائے گا کیونکہ دارالحکومت میں سیاحوں کی تعداد وبائی بیماری سے پہلے کی سطح سے بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک مقیم سیاح اس سال لندن میں شاپنگ اور سیاحت پر 7.4 بلین پاؤنڈ کم خرچ کریں گے ، جبکہ ملکی سیاح 2020 کے آخر تک معمول کی سطح سے تقریباً3.5 بلین پاؤنڈز کم خرچ کریں گے۔ لندن کے میئر نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ کل چانسلر کے اعلان کردہ تازہ بیل آؤٹ اور سرکاری امدادی پیکیج اس کا مؤثر حل نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ لندن کی سیاحت کا خاتمہ دارالحکومت میں کاروبار کو آنے والے کئی مہینوں تک معمول پر آنے کی امید کے بغیر چھوڑ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں