0

مودی ٹرمپ میں قربتیں مزید بڑھنے لگیں ہدف کون ہے بڑی خبر جانئے

واشنگتن(نیوز ڈسیک)بھارت میزائل اور ڈرونز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ سیٹیلائٹ تک رسائی کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا۔عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے بھارت کو مختلف فضائی اور میدانی ڈیٹا تک رسائی کا موقع ملے گا جس کا مقصد چین کی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کا اعلان ممکنہ طور پر اگلے ہفتے امریکی سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری دفاع کے دورہ بھارت کے دوران کیا جائے گا جہاں وہ اپنے بھارتی ہم منصبوں سے مذاکرات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں