0

اسرائیل پاکستان کی کس چیزسے ڈرتا ہے؟وزیر اعظم کے بیان نے پاکستانیوں کے دل خوش کر دیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسرائیل پاکستان کی فوج سے ڈرتا ہے۔جمعہ کی شام ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے سوال اٹھایا کہ کیوں اسرائیل پاکستان سے ڈرتا ہے؟ پھر خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کی فوج کا ڈر ہے، انہیں پتہ ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہم ایک نیوکلیئر طاقت ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ میں سب سے تگڑی لابی اسرائیل کی ہے، امریکہ کی مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پالیسی کو اسرائیل کنٹرول کرتا ہے، انڈین اور اسرائیلی لابی مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں اور اپوزیشن نے ان کے ساتھ ہاتھ ملالیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں