0

امن دشمنوں کا پاکستان پر ایک اور ناکام وار 4دہشت گرد جہنم واصل

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں کاؤنٹر ٹیررازم (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ اس دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ کے بعد چار دہشت گرد مادے گئے اور دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مکان سے خودکش جیکٹیں،اسلحہ،دھماکا خیز مواد اور بارود برآمد کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں