0

(سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کی اوچھی حرکتوں سے تنگ عثمان بزدار نے انتہائی قدم اٹھا لیا

لاہور(ویب دیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کی جانب سے فون پر خاتون سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے وزیرقانون پنجاب راجا بشارت کو واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور اسی وجہ سے راجہ بشارت نے 2 روز قبل سی سی پی او سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے اسپیشل برانچ سے بھی سی سی پی او سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ نے سی سی پی او سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں