0

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جان خطرے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر نے پر قتل کی دھمکی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اسرائیلی نژاد امریکی کاروباری شخصیت حائم سابان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا تو انہیں ان کے ہی لوگ قتل کردیں گے۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق حائم سابان نے امریکہ کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سعودی ولی عہد نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک بحرین اور متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرسکتے۔ اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں ایران، قطر اور سعودی عرب کے لوگ قتل کردیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں