0

کورونا کی پہلی دوا کی منظوری مل گئی یہ کب اور پہلے کس ملک میں دستیاب ہو گی تفصیلات جانئے

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پہلی اینٹی وائرل دوا رمڈیسیور کے مکمل طور پر استعمال کی منظوری دے دی۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمڈیسیور ایف ڈی اے سے مکمل منظوری حاصل کرنے والی کورونا وائرس کے علاج کے لیے پہلی دو اہے۔ایف ڈی اے کے مطابق کلینیکل ٹرائلز کے دوران رمڈیسیور دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحتیابی کا اوسط دورانیہ 5 دن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں