0

ہم کسی سے پیچھے کیوں رہیں ایک اورمسلمان ملک نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

واشنگٹن(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اورسوڈانی رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سوڈان اور اسرائیل نے امریکا کی مدد سے معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ امریکاسوڈان کے قرضے کم کرانے میں مدد کرے گا۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے ایک اوربیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل، سوڈان اورچند اور ممالک کے رہنما جلد واشنگٹن آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں