0

شائقین کر کٹ کے لئے انتہائی بری خبر ؛سابق کرکٹر ،بھارتی ٹیم کے سابق کپتان تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)سابق بھارتی کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا نے سابق کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق کپل دیو کو طبیعت بگڑنے پر فوری طور پر نئی دہلی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی جائے گی۔

61 سالہ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1978 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے بھارت کی طرف سے 131 ٹیسٹ اور 225 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جب کہ 1983 میں بھارت ان کی کپتانی میں ورلڈکپ کا فاتح بنا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں