47

خیبرپختونخوا اسمبلی میں نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرارداد منظور

پشاور(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گوجرانوالا جلسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کی مذمت کی گئی۔پی ٹی آئی کی خاتون رکن رابعہ بصری نے نواز شریف کی تقریر کے خلاف قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا لغو الزامات سے ملک اوراداروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی،نواز شریف کی تقریرکی مذمت کرتے ہیں۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی لگانی چاییئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں