0

اپوزیشن کا بیانیہ کس مہم کا حصہ ہے وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں حقیقت بیان کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا ارادہ کیا ہے کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔جمعہ کی شام وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم کا حصہ ہے، اپوزیشن نے سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی، حکومت اور ادارے ملکی سالمیت اور بقا کے لیے ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سول ملٹری تعلقات خراب کرنے کی کوشش ناکام رہی، ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، پاکستان کے خلاف بین الاقوامی لابی اپوزیشن کی بھرپور حمایت کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں