0

ملک میں صنعتی عمل کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی سے سے نہ صرف معاشی عمل میں تیزی آئے گی بلکہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع اور دولت کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں