0

کرونا وائرس کن کن شہروں میں تباہی مچا رہا ہے نیشنل کمانڈ سینٹر نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) این سی او سی نے کہا ہے کہ مظفرآباد، حیدرآباد، کراچی، گلگت میں نئے کورونا کیسز کا تناسب زیادہ ہے، پنجاب کے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں زیر علاج تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یکم ستمبر کو پنجاب میں اموات کا تناسب 1.6، آج 6 فیصد ہے، پنجاب میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.92 سے بڑھ کر 1.33 ہوگئی۔ این سی او سی نے کہا پاکستان میں کورونا وباء کے باعث اموات کا تناسب 2.06 فیصد ہے، عالمی سطح پر کورونا سے اموات کا تناسب 2.72 فیصد ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 715 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں