0

نواز شریف کا اشتہارلندن کے اخبارات میں شائع کرنے کی وفاق کی درخواست مسترد

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لندن کے اخبارات میں نوازشریف کے اشتہارات شائع کرانے کی وفاق کی درخواست مسترد کر دی۔

نواز شریف کی طلبی کے برطانوی اخبارات میں اشتہارات جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کور کے دورکنی بینچ نے سماعت کی ، وفاق کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف کی عدالت طلبی کے اشتہار لندن کے دو اخبارات میں بھی شائع کئے جائیں، لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اورڈیلی گارڈین میں نوازشریف کا اشتہارجاری کرنے کی اجازت دی جائے تاہم عدالت نے وفاق کی درخواست خارج کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں