30

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی: سعید غنی

کراچی(نیوز ڈیسک )صوبائی وزیر و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی، پولیس کا یہ اقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے، جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مزار قائد پر کیپٹن (ر) صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں