0

11 اپوزیشن جماعتیں ملکر بھی 8 ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ کر سکے: فیاض الحسن چوہان

لاہور(ویب ڈٰیسک) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک ارب تین کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی، 11 اپوزیشن جماعتیں ملکر بھی 8 ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ کر سکنے پر شرم سے ڈوب مریں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا 8 ہزار کو 11 سے تقسیم کیا جائے تو پورے پاکستان سے فی اپوزیشن پارٹی 700 لوگ بنتے ہیں، اس سے زیادہ لوگ تو وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اکٹھے کر لیے تھے۔ انہوں نے کہا جناح سٹیڈیم آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے  ابو بچاؤ کرپشن چھپاؤ  تحریک سے لاتعلقی کا اظہار ہے، اب اپوزیشن خشوع و خضوع اور انتظام و انصرام کے ساتھ عدالتوں اور احتسابی اداروں کے سامنے پیش ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں