0

ساتویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا نوٹس کام نہ آیا۔ ملک میں مسلسل ساتویں ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا-ایک ہفتے میں چینی، آٹا،مرغی،انڈے اور ٹماٹر سمیت پچیس اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں۔ کراچی میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ مختلف شہروں میں ایک ماہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت 100 روپے کلو تک کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کا جن بے قابوہو گیا، مسلسل ساتواں ہفتہ بھی عوام کی جیبوں پر بھاری پڑ گی، ایل پی جی ، آٹا ، چینی ، مرغی اور انڈوں سمیت 25 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے مہنگائی میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کا اعلان کیا لیکن عوام کو کوئی ریلیف نہ مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں