0

نواز شریف کا سیاسی جنازہ پاکستان آئیگا، نون لیگ پر پابندی لگنی چاہئے: شیخ رشید

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا سیاسی جنازہ پاکستان آئے گا، سیاست نہیں، لیگی قائد کی تقریر کل پورے بھارت میں دکھائی گئی، نون لیگ پر پابندی لگنی چاہئے، فروری تک 15 سے 20 لوگ نواز شریف کو چھوڑ دیں گے۔

  شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف متحدہ بانی نمبر ٹو ہیں، انہوں نے اپنی سیاست کا خود گلا دبایا ہے، ایک سال تک ان کی زبان بند رہی، نواز شریف کی تقریر بھارت میں دکھائی گئی، یہ اشتہاری مجرم ہے، پاک فوج ملک میں امن و استحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، نواز شریف آصف زرداری کیخلاف کورٹ پہن کر عدالت گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں