0

ملکی تحفظ کے ضامن اداروں کیخلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دیں گے: شبلی فراز

اسلام آباد((نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ذاتی ایجنڈے میں عوام ساتھ نہیں، ملکی تحفظ کے ضامن اداروں کے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دیں گے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

شبلی فراز نے لیگی رہنما خواجہ آصف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نازیبا زبان کی مذمت کرتے ہوئے کہا اپوزیشن رہنماؤں نے جلسے میں نازیبا زبان استعمال کی، خواجہ آصف اور بلاول بھٹو نے غیر مناسب زبان استعمال کی، بلاول نے خواتین سے متعلق جو زبان استعمال کی اس پر افسوس ہوا، جلسے میں اداروں کے خلاف زبان استعمال کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا اپوزیشن سٹیڈیم نہیں بھرسکی اور کیا چیلنج قبول کرے گی، اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوا، ان کا کوئی مستقبل نہیں، عوام اپوزیشن کے ذاتی ایجنڈے کیلئے کبھی نہیں نکلے گی، نواز شریف کے ذاتی ایجنڈے کیلئے عوام کبھی ساتھ نہیں دیں گے، اپوزیشن کو کل کے ناکام جلسے سے سبق سیکھ لینا چاہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں