37

کراچی میں کورونا وائرس نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں کورونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی، جناح ہسپتال کے ڈاکٹر عثمان مہلک وائرس سے جاں بحق ہوگئے، ای این ٹی سپیشلسٹ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 425، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 33، اسلام آباد میں 17 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 398 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 40 لاکھ 41 ہزار 962 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 465 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 567 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 288، سندھ میں 2 ہزار 574، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں