0

شہزادہ ولیم ،مڈلٹن دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرنے لگے،بچوں سے ویڈیو کال پربات چیت

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ سال کے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے پاکستان کے جن سکولوں میں گئے تھے، وہاں کے بچوں کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔

اسلام آباد ماڈل سکول کے بچوں نے ورچوئل میٹنگ کے دوران شاہی جوڑے کے ساتھ ڈرائنگ گیم کھیلی اور ان سے سوالات بھی کرتے رہے۔

شاہی جوڑے نے لاہور میں قائم ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بچوں کے ساتھ بھی ویڈیو چٹ چیٹ کی اور کورونا کے بعد کی صورتحال پر بچوں کی رائے معلوم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں