0

قومی ٹرائیتھلون 2020ء مقابلے ہفتہ سے بہاولپور میں شروع ہونگے

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں پہلی بار قومی ٹرائیتھلون 2020ء مقابلے ہفتہ سے شروع ہونگے۔ ٹرائیتھلون مقابلے 17 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک بہاولپور میں منعقد ہوں گے۔

ان مقابلوں کا مقصد بہاولپور میں تفریحی اور صحتمندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔ تین روزہ ٹرائتھلون 2020ء مقابلوں میں تین ایونٹس منعقد ہوں گے۔ ایونٹس میں تین سو میٹر تیراکی کے مقابلے، 20 کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے جبکہ 10 کلومیٹر دوڑ بھی ان مقابلوں کا حصہ ہوگی۔

ان مقابلوں میں یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سرکاری ملازمین، محکمہ پولیس، پاکستان رینجرز اور پاک فوج کے کھلاڑی بھی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر سے پیشہ وارانہ ایتھلیٹس کو بھی مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں