0

کورونا مزید 13 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 22 ہزار 452 شہری متاثر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 638 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 425، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار 644، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 33، اسلام آباد میں 17 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 398 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں