0

سندھ حکومت کو ایم بی بی ایس داخلہ ٹیسٹ نہ لینے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو 18 اکتوبر کو ایم بی بی ایس میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ لینے سے روکتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے تنازع سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبے نے انٹری ٹیسٹ کے لیے 18 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے، پی ایم ڈی سی کے پرانے قانون کے تحت صوبے کے 30 ہزار طلبہ کا انٹری ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیا قانون آچکا ہے ملک بھر میں این ٹی ایس کے یکساں سلیبس کے تحت انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا، طلبہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبے کے تحت ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ کو ملتوی کیا جائے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 30 ہزار طلبہ کے امتحانات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ٹیسٹ لینے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں