0

پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دیدی

۔

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اہم اقدامات کی منظوری دے دی۔ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کرے گا۔

پنجاب بھر میں قیمتوں اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انسپکشن کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ منسٹرز، سیکرٹریز اور ضلعی آفیسرز کمیٹیوں میں شامل ہوں گے، انسپکشن کمیٹیاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔

مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فورس کے کردار کا بھی تعین کر دیا گیا، ٹائیگر فورس مہنگائی کے خلاف تھرڈ پارٹی کے طور پر کام کرے گی۔ ٹائیگر فورس براہ راست ایکشن نہیں لے گی بلکہ ایپ کے زریعے حکومت کو فیڈ بیک دے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزی کو روکا جائے گا، فلورملز کو گندم کی ریلیز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا، کسی بھی قسم کی کرپشن کے خلاف زیر و ٹالرنس ہوگی، غفلت اور کرپشن میں ملوث آفیسرز اور دیگر افراد کو قرارواقعی سزا دی جائے گی، اشیائے خورد ونوش کی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جائے گا، سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی والے علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں