0

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کو پیشکش کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جلسوں میں شرکت کے لیے لوگ درکار ہیں تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جلسیاں کرے۔پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر کا کہنا ہے کہ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوگی وہاں قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن کو کنٹینر چاہیے تو دینے کے لیے تیار ہیں۔فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ حزبِ اختلاف کو جلسوں میں شرکت کے لیے لوگ درکار ہیں تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں