0

کورونا مزید 13افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 20 ہزار 463 شہری متاثر

اسلام آباد ; کورونا وائرس سے 13افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 601 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 14، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 756، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 427، بلوچستان میں 15 ہزار 577، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 965، اسلام آباد میں 17 ہزار 526 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 198 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں