0

31 دسمبر سے فروری کے درمیان کیا ہونے والا ہے شیخ رشید کے بیان نے سیاسی جماعتوں کی نیدیں اڑا دیں

لاہور (ویب ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں، عقل کے اندھوں کو انداز نہیں سیاست خطرناک مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا حالات کافی ابتر ہوتے جا رہے ہیں، ریاست سے لڑائی درست نہیں ہے، ریاست سے لڑائی خطرناک ہوسکتی ہے، یکم نومبر سے لیکر 31 دسمبر اہم ہے، 31 دسمبر سے فروری تک سب کچھ صاف ہو جائے گا، خلفشار اور انتشار سے سیاسی جماعتیں پچھتائیں گی، ن لیگ کی طرف سے جو کہا جا رہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا جو بیج نواز شریف نے بو دیا اس سے مشکلات پیدا ہوں گی، ملک مارشل لاء کی طرف نہیں جا رہا، سیاست جس دوراہے میں داخل ہو رہی ہے اس کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں، وزیراعظم کہیں نہیں جا رہے، عمران خان تمام بحرانوں سے سرخرو ہوکر نکل جائیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں