0

مولانا فضل الرحمان بھی ایاز صادق کے حق میں بول پڑے بڑی بات کر دی

لاہور(ویب ڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ ہم اختلاف رائے کا حق رکھتے ہیں اور رکھتے رہیں گے ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لیگی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملا قات کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کا شکر گزار ہوں انہوں نے گھر بلایا اور ہمیں عزت دی،جو گفتگو ایازصادق نے کہی وہ انتہائی سنجیدہ ہے،ہمارے ملک میں اختلاف رائے کے حقوق ہونے چاہیے،ہم اختلاف رائے کا حق رکھتے ہیں اور رکھتے رہیں گے ہمیں کسی سے حب وطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں