0

حمزہ شہباز کا بکتربندگاڑی میں آنے سے انکار ،عدالت نے لیگی رہنماء سے متعلق بڑا قم اٹھا لیا

لاہور(ویب ڈیسک ) رمضان شوگر ملز کیس میں (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بکتر بندگاڑی میں عدالت پیش ہونے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے جیل حکام سے تحریری جواب طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں لیگی رہنما شہبازشریف اور حمزہ شہبازکےخلاف رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے ریفرنس پر سماعت کی، انسپکٹر جوڈیشل نے عدالت کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف حمزہ شہباز کا ورانٹ عدالت میں پیش کردیا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے جیل افسر سے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کو کیوں پیش نہیں کیا گیا؟ پولیس افسر نے بتایا کہ جیل سے حمزہ شہباز کو لانے کے لیے بکتر بند گاڑی بھیجی ہے، تاہم حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں