0

کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد کتنی ہو گئی جان پاکستانیوں کے لئے افسوس ناک خبر

پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا۔ ڈاکٹر سلطان زیب کئی دنوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے علیل تھے۔ڈاکٹر سلطان پشاور کے خیبر کالج آف ڈینٹسٹری میں ایسوسی ایٹ ڈین آف ریسرچ تھے۔ کورونا مثبت آنے کے بعد انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے کورونا سے متاثرہ ڈاکٹر سلطان زیب کی شہادت پر غم کا اظہار کیا۔ ان کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں، شہری کورونا وباء سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں