0

عثمان بزداربازی لے گئے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا ایسا کام کر دیا کہ جو شہباز شریف بھی نہ کر سکے

لاہور(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، جس میں چیئر پرسن سارہ احمد نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا سابق حکومت کی نا اہلی اور بد انتظامی سے ہر شعبہ تباہ ہوا، بچوں کے حقوق کے تحفظ سے زیادہ اہم کام کوئی نہیں ہوسکتا، بد قسمتی سے سابق دور میں ہر ادارے کو ذاتی پسند کے ذریعے برباد کیا گیا، بھیگ مانگنے والے بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا، ایسے بچوں کو ٹیوٹا اور دیگر اداروں میں فنی تربیت کے کورس کرائے جائیں گے، بچوں سے بھیگ منگوانے والے گینگز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا سابق حکومت بے سہارا بچوں کا آسرا بننے کی بجائے خواب غفلت میں سوئی رہی، 12 برس تک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا، 12 برس تک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہ ہونا بدترین غفلت ہے، ہماری حکومت سابق دور میں بوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں