0

جہاں ایسا کام ہو رہا ہو فوری طور پرہمیں آگاہ کریں ‘حکومت نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وبا کورونا کی دوسری لہرکی آمد ، ملک بھرمیں کورونا کیسزمیں اضافے اورشہریوں کی ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر حکومت نے شہریوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی آمد اورکیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور شہریوں کی جانب سے ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا جارہا ہے ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کی دوسری لہر اورایس او پیز کی خلاف وزری پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے شہریوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ جہاں کہیں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں تو تصویر کھینچیں اور لوکیشن کے ساتھ این سی او سی کے دیے گئے نمبر 3336262 0335 پر شکایت بھیج دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں