0

کم عمری میں شادی کےخلاف قانون پر عملدرآمدکرائیں گے:بلاول بھٹو

کراچی(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کم عمری میں شادی کے حوالے سے جو قانون سازی کی ہے، اس پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اپنے دائرہ کار میں انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کم عمری میں شادی کے آرزو راجہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالتوں سے رجوع کرے گی اور آرزو راجہ کیس میں اگر معزز عدالت کو شبہات ہیں تو انہیں دور کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں