0

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پہلے اب یہ کام کرنا ہو گا حکومت کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا سے بچاؤ کے لیے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا اور یہ ٹیسٹ سفر سے 96 گھنٹے قبل کروانا ہوگا

بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کو کورونا وائرس کے حوالے سے دو کیٹگری اے اور بی میں تقسیم کردیا گیا۔ کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کی تعداد کم کر کے 22 کردی گئی ہے۔ کیٹگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سعودی عرب، ترکی، سری لنکا ،سنگا پور، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں جہاں سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ / پی سی آر سے استثنی حاصل ہوگا۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا اور یہ ٹیسٹ سفر سے 96 گھنٹے قبل کروانا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں