0

اہم یورپی ملک میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 140 افراد ہلاک جانتے ہیں کہ ہلاک شدگان کا تعلق کن کن ممالک سے ہے

ڈاکار(ویب ڈیسک) سینیگال میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی توازن قائم نہ رکھ سکی اور کھلے سمندر میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک شدگان کا تعلق مختلف مملاک سے بتایا گیا ہےعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے ساحل پر 200 تارکین وطن کشتی کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کی موجودگی کی وجہ سے کشتی الٹ گئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 50 افراد کو زندہ نکال لیا ہے تاہم 140 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور دس افراد لاپتہ ہیں۔ رواں برس کا یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں